اسرائیلی وزیراعظم کا امریکی کانگریس کی تاریخ کا بدترین خطاب تھا نینسی پلوسی

سابق اسپیکر نینسی پلوسی اسرائیلی وزیراعظم کے کانگریس سے خطاب کے موقع پر ایوان چھوڑ کر چلی گئی تھیں


ویب ڈیسک July 25, 2024
سابق اسپیکر نینسی پلوسی اسرائیلی وزیراعظم کے کانگریس سے خطاب کے موقع پر ایوان چھوڑ کر چلی گئی تھیں

امریکا کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کو تاریخ کا بدترین خطاب قرار دیدیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی اسرائیلی وزیراعظم کے کانگریس سے خطاب کے موقع پر ایوان چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔

بعد ازاں انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے کانگریس سے خطاب کو بدترین خطاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس خطاب کی تُک سمجھ نہیں آتی۔

خیال رہے کہ سابق اسپیکر نینسی پلوسی کے علاوہ چند اور ارکان اسمبلی نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر کا بائیکاٹ کیا تھا جب کہ مسلم خاتون رکن اسمبلی رشیدہ طلیب نے خطاب کے دوران احتجاجی پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا۔

پارلیمنٹ کے باہر بھی سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین موجود تھے جنھوں نے اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پولیس نے 200 سے زائد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔

اپنے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نے ان مظاہرین کو ایران کا آلۂ کار قرار دیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں