کراچی خاتون کے قتل میں اسی کا دوست ملوث نکلا

مقتولہ ثمرا اور گرفتار ملزم اسامہ بچپن کے دوست تھے اور گھر والوں کی مرضی کے خلاف ایک فلیٹ میں ساتھ رہائش پذیر تھے


Staff Reporter July 25, 2024
مقتولہ ثمرا ندیم اور گرفتار ملزم محمد اسامہ کی تصویر (فوٹو : پولیس)

کورنگی میں فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کرنے کی واردات میں اس کا دوست ہی ملوث نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں واقع فلیٹ میں 24 سالہ سمرا دختر ندیم نامی خاتون کو سر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 24/879 بجرم دفعہ 302 کے تحت مقتولہ کے والد محمد ندیم کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی گئی تھی۔

مقتولہ خاتون کی 2020ء میں شادی ہوئی تھی اور3 ماہ بعد ہی مقتولہ طلاق لے کر اپنے گھر آگئی تھی، مقتولہ خاتون آزاد خیال تھی اور فروری 2024ء میں اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔

کورنگی انویسٹی گیشن پولیس نے خاتون کے قتل میں ملوث اس کے دوست محمد اسامہ فرید ولد محمد یاسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو موبائل فونز اور قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔

کورنگی انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق مقتولہ ثمرا اور گرفتار ملزم محمد اسامہ بچپن کے دوست تھے، گھر والوں کی مرضی کے خلاف ایک فلیٹ میں ساتھ رہائش پذیر تھے، انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش ثمرا ندیم کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزم کو شک ہوگیا تھا کہ ثمرا ندیم کسی دوسرے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہے، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بیان دیا ہے کہ ثمرا نے خود کہا تھا اسے قتل کرو تو میں نے قتل کردیا۔

انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون لاش 10 جولائی کوفلیٹ سے ملی تھی اورمقتولہ کو2 سے 3 روز قبل فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید پہلوؤں پر بھی تفتیش کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں