کراچی میں آئندہ 3روز کے دوران ہلکی بارش کا امکان

شہر کا موسم زیادہ تر ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 25, 2024
فوٹو : فائل

شہر قائد میں تین روز کے دوران ہلکی بارش، بوندا باندی او پھوار ہوسکتی ہے جبکہ موسم زیادہ تر ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق سمندری ہوائیں اگلے چند روز تک بدستور بحال رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34 ڈگری کےدرمیان رہنے کی توقع ہے۔

کراچی کے برعکس صوبے بھر میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہ سکتا ہے جبکہ صوبے کے ساحلی مقامات پر ہلکی بارش و بوندا باندی ہونے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب بھی کراچی کے بعض علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔