اسرائیلی وزیراعظم کی کانگریس میں تقریر کے دوران مسلم خاتون رکن کا احتجاج

راشدہ طلیب دوسرے ارکان کے برعکس تقریر کے اختتام پر کھڑی بھی نہیں ہوئی تھیں


ویب ڈیسک July 25, 2024
راشدہ طلیب دوسرے ارکان کے برعکس تقریر کے اختتام پر کھڑی بھی نہیں ہوئی تھیں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران جہاں سابق اسپیکر چند ارکان نے بائیکاٹ کیا وہیں ڈیموکریٹ کی راشدہ طلیب نے انوکھا انداز اپنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران ڈیموکریٹ رکن راشدہ طلیب نے ایک پلے کارڈ اُٹھا رکھا تھا۔

جس پر غزہ میں فلسطینی نسل کشی کے خلاف نعرہ ''نسل کشی کا مجرم'' لکھا ہوا تھا۔ وہ یہ پلے کارڈ نیتن یاہو کی تقریر ختم ہونے تک اپنے ہاتھ میں اُٹھائے رہیں۔

خیال رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا قصوروار قرار دیا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : امریکا کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں؛ اسرائیل آپ کا وفادار اور ثابت قدم ساتھی رہے گا، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنی تقریر کے دوران بار بار اس پلے کارڈ کی جانب متوجہ بھی ہوتے رہے اور جی ہی جی میں تلملا کر رہ گئے کیوں آزادیٔ اظہارِ رائے کے بنیادی حق کے تحت کوئی بھی رکن ایسا احتجاج کرسکتا ہے۔

نیتن یاہو کے کے لیے یہ صورت حال غیرمتوقع اور ناقابل یقین تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیراعظم کا امریکی کانگریس کی تاریخ کا بدترین خطاب تھا، نینسی پلوسی

خیال رہے کہ ایوان نمائندگان کی رکن راشدہ طلیب دوسرے ارکان کے برعکس تقریر کے اختتام پر کھڑی بھی نہیں ہوئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں