شرمیلا فاروقی کی امبانی فیملی کے ساتھ تصاویر وائرل

بھارتی میڈیا پر بھی شرمیلا فارقی کی تصاویر کو نمایاں کوریج دی گئی


ویب ڈیسک July 25, 2024
شرمیلا فاروقی اپنی فیملی کے ساتھ پیرس میں چھٹیاں منا رہی ہیں:فوٹو:ایکسپریس ویب

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اوررکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی کی فرانس میں ایشیا کے امیر ترین امبانی خاندان کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

شرمیلا فاروقی نے اپنے سوشل میڈیا پرایشیا کی امیرترین شخصیات میں سے ایک مکیش امبانی اور ان کی بیٹی کے ساتھ تصاویر شئیرکیں۔ شرمیلا فاروقی نے ایشا امبانی کے ساتھ لی گئی اپنی سیلفی بھی شئیر کی۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ امبانی کرتے کرتے مل ہی گئی ایشا امبانی سے۔

ایک اور تصویر میں شرمیلا فاروقی اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ مکیش امبانی کے ساتھ کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس تصویر کے نیچے شرمیلا فاروقی نے کیپشن دیا ۔۔ ایک بار پھر امبانی۔۔ شرمیلا فاروقی کی امبانی فیملی کے ساتھ تصاویر بھارتی میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہیں۔

امبانی فیملی کے ساتھ تصاویر کرنے پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے شرمیلا فاروقی کی تصویروں کی تعریف کی جبکہ بہت سے صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ شرمیلا فاروقی اپنی فیملی کے ہمراہ پیرس میں چھٹیاں گزارنے گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔