کراچی سمندر سے ایک شخص کی 4 روز پرانی لاش برآمد

فوری طور پر متوفی کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی ہے، ایس ایچ او ڈاکس


Staff Reporter July 25, 2024
فوٹو: فائل

کیماڑی نیٹی جیٹی کے قریب سمندر سے 3 سے 4 روز پرانی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کے علاقے کیماڑی نیٹی جیٹی کے قریب سمندر سے 3 سے 4 روز پرانی ایک شخص کی لاش ملی۔

ایدھی بحری رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن کرکے لاش کو سمندر سے نکالا اور قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال اور بعدازاں ایدھی سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیا۔

ایس ایچ او ڈاکس نفیس الرحمن کے مطابق متوفی شخص کی عمر 30 سے 35 سال معلوم ہوتی ہے اور فوری طور پر متوفی کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔