کراچی کم عمر لڑکی کو اغوا کاروں نے رہا کردیا

پولیس نے مقدمے میں ملوث ملزم کمیل عباس کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک July 25, 2024
پولیس نے مقدمے میں ملوث ملزم کمیل عباس کو گرفتار کرلیا (فوٹو: فائل)

کراچی کے علاقے ملیر سٹی تھانے کی حدود سے اغوا کی جانے والی کم عمر لڑکی کو اغوا کاروں نے رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانے میں کم عمر لڑکی کرن احمد دختر کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، لڑکی کے اغوا کامقدمہ درج ہونے کے بعد ایس پی انویسی گیشن ملیر نے مغوی لڑکی کی جلد ازجلد بازیابی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھی۔

تفتیشی ٹیم نے مغوی لڑکی کی بازیابی کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے مقدمے میں ملوث ملزم کمیل عباس ولد نصرت حسین کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ کئی مشتبہ افراد سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

پولیس کی چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں اغوا کاروں نے دباؤ میں آ کر مغویہ لڑکی کو رہا کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔