نو مئی مقدمے میں سابق پی ٹی آئی ایم پی اے بری

پیر فدا ایڈووکیٹ پر نو مئی کو تھانہ خان رازق شہید کی حدود میں توڑ پھوڑ کا الزام تھا


ویب ڈیسک July 25, 2024
پیر فدا ایڈووکیٹ پر نو مئی کو تھانہ خان رازق شہید کی حدود میں توڑ پھوڑ کا الزام تھا

اے ٹی سی جج محمد اقبال خان نے نو مئی مقدمے میں پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی پیر فدا ایڈووکیٹ کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا۔

عدالت نے سابق ایم پی اے کی بریت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پیر فدا ایڈووکیٹ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، عدم ثبوت کی بنا پر انہیں بری کیا جائے۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ درخواست گزار پر نو مئی کو تھانہ خان رازق شہید کی حدود میں توڑ پھوڑ کا الزام تھا، جس کے دوران نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، پولیس نے درخواست گزار سمیت متعدد ملزمان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا اور تحقیقات مکمل کرکے ٹرائل شروع کیا تھا۔

عدالت نے درخواست منظور کرکے عدم ثبوت کی بنا پر سابق ایم پی اے پیر فدا ایڈووکیٹ کو مقدمے سے بری کردیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |