190 ملین پاؤنڈ کیس پرویز خٹک کی عمران خان کیخلاف بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد

کابینہ میٹنگ میں اس وقت کے وزیراعظم کے اصرار پر بند لفافے میں ایجنڈا منظور کیا گیا تھا یہ تصحیح چاہتا ہوں، خٹک


ویب ڈیسک July 25, 2024
(فوٹو : فائل)

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کے خلاف پرویز خٹک کے بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے پرویز خٹک کی درخواست خارج کردی، یہ فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کیخلاف پرویز خٹک کا عدالت میں دیا گیا بیان سامنے آگیا

عدالت نے کہا کہ پرویز خٹک کے بیس جولائی کو دیے گئے بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، پرویز خٹک نے بیس جولائی کو بیان دیا اور بائیس جولائی کو تصحیح کی درخواست دے دی۔

پرویز خٹک نے کہا تھا کہ کابینہ میٹنگ میں اس وقت کے وزیراعظم کے اصرار پر بند لفافے میں ایجنڈا منظور کیا گیا میں اپنے بیان میں یہ تصحیح شامل کرنا چاہتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |