ارشد شریف قتل ازخود نوٹس پر سپریم کورٹ میں 29 جولائی کو سماعت ہوگی

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی شامل


ویب ڈیسک July 25, 2024
فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل میں ازخود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 29 جولائی کو سماعت کرے گا، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بینچ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ارشد شریف قتل؛ ایک پاکستانی کینیا کی پولیس سے کیوں مارا جائیگا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

دریں اثنا ارشد شریف کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کے روبرو سماعت ہوئی جس میں ارشد شریف کی اہلیہ نے فریق بننے کے لیےدرخواست دے دی اور عدالت میں بایو میٹرک کرالیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں