تائیوان میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی کارگو جہاز ڈوب گیا

ڈوبنے والے جہاز کے 16 افراد کو بچالیا گیا جب کہ 9 لاپتا ہیں

ڈوبنے والے جہاز کے 16 افراد کو بچالیا گیا جب کہ 9 لاپتا ہیں

تائیوان میں سمندری طوفان میں 2 افراد ہلاک اور 266 زخمی ہوگئے جب کہ کارگو جہاز کے عملے کے 6 ارکان لاپتا ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاکت خیز سمندی طوفان گیمی فلپائن کے بعد اب تائیوان کے ساحل سے ٹکرا گیا۔ ساحلی علاقوں میں تیز ہوا جھکڑ اور بارشوں نے معمولات زندگی درہم برہم کرکے رکھ دی۔

سمندری طوفان کے باعث تائیوان میں دو روز سے اسکول، دفاتر اور کاروبار بند ہیں۔ تمام ڈومیسٹک اور 185 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں جب کہ ٹرین سروس بھی معطل ہے۔

ہوا کے تیز جھکڑ سے بجلی کے پول گر گئے۔ 5 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور ہورڈنگز زمین بوس ہوگئے۔ اب تک 2 افراد کی ہلاکت اور 266 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔


دوسری جانب سمندری طوفان سے تنزانیا کے پرچم والا ایک مال بردار جہاز الٹ کر سمندر میں ڈوب گیا۔ عملے کے 16 افراد کو بچالیا گیا لیکن 9 لاپتا ہیں جن کے زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔

محکمہ موسمیات نے تائیوان کے دو صوبوں میں فلڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ مزید چند روز بارشوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

 

 
Load Next Story