ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک 2 زخمی

مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 25, 2024
(فوٹو : فائل)

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں کارروائی کر کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 24 جولائی کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ جس کے دوران دہشت گردوں اور فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فاءرنگ کے نتیجے میں دہشت گرد علی جان کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی کیا گیا۔ مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد بے گناہ شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں