لاہور میں آصف زرداری کی سالگرہ کی تقریب میں گو مریم گو کے نعرے

اگر پیپلز پارٹی ساتھ نہ دیتی تو مریم نواز بشرا بی بی کی جگہ اور شہبازو نواز شریف عمران خان کی جگہ جیل میں ہوتے، قیادت


افضال طالب July 26, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

 

آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب میں بجلی بند ہونے پر پاکستان پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنان نے گو مریم گو اور شرم کرو حیا کرو کے نعرے لگادیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں آزادی فلائی اوور پر پاکستان پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران وہاں کی بجلی منقطع کردی گئی۔

بجلی منقطع ہونے پر قیادت اور کارکنان مشتعل ہوئے اور انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے 'گو مریم گو، شرم کرو حیا کرو' کے نعرے لگائے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل میر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر آج تم نے لائٹس بند نا کروائی ہوتی تو تماری بات نہ ہوتی، یہ جو کچھ ہو رہا ہے مریم کے کہنے پر ہو رہا ہے، اگر پاکستان پیپلز پارٹی ن لیگ کا ساتھ نا دیتی تو آج یہ جیل میں ہوتے، مریم نواز بشرا بی بی کی جگہ جیل میں ہوتی اور شہباز شریف نواز شریف بانی پی ٹی آئی کی جگہ جیل میں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی نے عدم عتماد کے ذریعے عمران خان کو نہ نکالا ہوتا تو شریف خاندان کے لوگ برطانیہ میں ہوتے، گزشتہ سولہ ماہ کی حکومت میں پاکستان سب زیادہ مہنگائی میں چلا گیا، ملک دیوالیہ ہونے جا رہا تھا مگر بلاول بھٹو دوسرے ملکوں سے امداد لے کر آئے تو ملک بچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب پیپلزپارٹی کی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مرکز اور صوبائی حکومت سے اپنی حمایت واپس لے اور ان کا ساتھ چھوڑ دیا جائے، اگر پیپلزپارٹی اپنی حمایت ختم کرتی ہے تو پیپلزپارٹی لاہور سمیت پورے پنجاب میں پھر سے مضبوط ہوجائے گی۔

فیصل میر نے کہا کہ جب نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر ظلم ہوا، میں کلثوم نواز کے مقابلے میں بھی الیکشن لڑ چکا ہون وہ بڑے ظرف والے خاتون تھی مگر ان کی بیٹی ان پر نہیں گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں