لاہور میں پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سے جعلی نکاح اور کروڑوں کے فراڈ کا انکشاف

پاکستانی نژاد برطانوی خاتون نے تھانہ اقبال ٹاؤن میں ایف آئی آر درج کروادی، ملزم ساجد پر کروڑوں روپے ہتھیانے کا الزام


نعمان شیخ July 26, 2024
فوٹو : فائل

پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے اقبال ٹاؤن پولیس نے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کیساتھ مبینہ جعلی نکاح کے بعد کروڑوں کے فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی خاتون نے تھانہ اقبال ٹاؤن میں اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کا مقدمہ درج کروایا۔

ایف آئی آر میں خاتون نے مؤقف اپنایا کہ ملزم ساجد نے اپنی بہن اوروالد کی موجودگی میں مجھ سے نکاح کیا اور پھر ملزم نے میرا مکان فروخت کر کے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے وصول کیے، اس کے علاوہ 60 لاکھ روپے مالیت کے سیونگ سرٹیفکیٹ بھی کیش کروا کر پیسے اپنے پاس رکھ لیے۔

خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی بھی اپنے نام پر ٹرانسفر کروائی اور رقم ہتھیانے کیلیے نکاح کا جھانسہ دیا۔

پاکستانی نژاد خاتون نے پولیس کو بتایا کہ رابطہ کرنے پر ملزم اور گھر والوں نے قتل کی دھکمیاں دیں، ملزم نےشادی کاجھانسہ دیکر رقم ہڑپ کی۔

خاتون کی درخواست پر ایف آئی آر میں ملزم ساجد، بہن ثنا، مقصوداحمد، محمد حسین، عبداللہ اور آمنہ کو نامزد کیا گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد واقعے سے متعلق تفتیش شروع کردی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |