پشاور میں لوڈ شیڈنگ سے تنگ شہریوں کا گرڈ اسیٹیشن پر دھاوا فیڈز کھلوا دیے
مشتعل افراد نے پیسکو کے دلہ زاک گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر گلوزئی، محمد زئی کے فیڈر کھلوائے
خیبرپختونخوا میں لوڈ شیڈنگ سے عاجز ایک ہزار سے زائد شہریوں نے پیسکو کے دلہ زاک گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔
تفصیلات کے مطابق لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے پیسکو دلہ زاک گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بولا اور 1200 سے زائد مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو کر گلوزئی، محمد زئی کے فیڈر کھلوا دیے۔
پیسکو ترجمان نے بتایا کہ مشتعل مظاہرین نے اندر داخل ہوکر ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو زبردستی اور دھمکیاں دے کر فیڈرز کھلوائے اور لوڈ کم کرنے کیلیے عملے پر دباؤ بھی ڈالا۔
پیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ گلوزئی فیڈر پر لائن لاسز 80فیصد جبکہ محمد زئی فیڈر پر لاسز 72 فیصد ہیں، جس کے باعث مذکورہ علاقوں کے فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے۔
پیسکو عملے کی درخواست پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو دفتر سے باہر نکال کر منتشر کردیا۔