پی ٹی آئی جماعت اسلامی کا احتجاج فیض آباد کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا

اسلام آباد میں داخلے کے لیے صرف ایک گاڑی کو گزرنے کا راستہ دیا جا رہا ہے


ویب ڈیسک July 26, 2024
پولیس نے لاہور اور پشاور سے آنے والے راستے موٹر وے کے لنک روڈ پر بھی کنٹینر لگا دئیے ہیں:فوٹو:ایکسپریس نیوز

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی سے اسلام جانے والے پوائنٹ فیض آباد کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا۔

فیض آباد پل پر اسلام آباد جانے اور آنے والے راستے کو کنٹینرزکھڑے کر کے بند کیاگیا ہے جبکہ راولپنڈی کی سائیڈ پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گی۔ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے احتجاج سے قبل پنجاب میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے

جی روڈ پر بھی پولیس اور مخصوص مقامات پر سیلنگ کے لیے کنٹینرز موجود ہیں۔ کنٹینرز کو شاہراؤں کے اطراف پر پارک رکھا گیا ہے تاکہ ضرورت پڑھنے پر سیلنگ کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ ضرورت پڑنے پر جی ٹی روڈ کو بھائی خان پل اور مندرہ ٹول پلازہ کے قریب رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کیا جایے گا ۔ روات ٹی چوک بھی اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیلنگ پوائنٹ متوقع ہے۔

اسلام آباد پولیس نے لاہوراور پشاور سے آنے والے راستے موٹر وے کے لنک روڈ پر بھی کنٹینرز لگا دیئے۔ اسلام آباد میں داخلے کے لیے صرف ایک گاڑی کو گزرنے کا راستہ دیا جارہا ہے۔ موٹر وے لنک روڈ پر رکاوٹیں کھڑی ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ سے سے بھی اسلام آباد راولپنڈی آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں