پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ایک سیاسی جماعت کے پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے دفعہ 144 لگائی گئی، درخواست گزار


ویب ڈیسک July 26, 2024
(فوٹو : فائل)

پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں پنجاب حکومت، ہوم سیکریٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنرز کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق پنجاب میں دفعہ 144کا نفاذ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا، ایک سیاسی جماعت کے پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے دفعہ 144 لگائی گئی۔

مزید پڑھیں؛ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد

استدعا کی گئی کہ عدالت دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کلعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلے تک دفعہ 144کا نفاذ معطل کیا جائے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنے کی کال پر گزشتہ روز محکمہ داخلہ پنجاب نے امن و امان کی صورتحال کو وجہ قرار دیتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں