پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز

کوئی نوٹس ملا نہ کوئی اطلاع، فائر اینڈ سیفٹی انتظامات نہ ہونے کا کہہ کر دفتر سیل کردیا گیا، وکیل کے دلائل


ویب ڈیسک July 26, 2024
(فوٹو: فائل)

عدالت نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔


ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کو ڈی سیل کے لیے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن و دیگر کو نوٹسز جاری کردے۔


دوران سماعت پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل غلام مرتضیٰ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے سیل کردیا ہے۔ نہ ہی کوئی نوٹس ملا اور نہ ہی کوئی اور اطلاع ۔ بس آئے اور دفتر سیل کردیا۔ فائر اینڈ سیفٹی انتظامات نہ ہونے کا کہہ کر دفتر سیل کردیا گیا۔


بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |