آپ تاریخ لکھیں گے سلمان خان ہاؤس پر فائرنگ سے قبل گینگسٹر کی شوٹرز سے تقریر
انمول بشنوئی نے یہ کہہ کر شوٹرز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ یہ حملہ کرکے "مذہبی کام" کریں گے
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ سے قبل گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے شوٹرز سے 9 منٹ کی تقریر کی جس میں اُن کا حوصلہ بُلند کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی جانب سے جاری کی گئی چارج شیٹ میں بتایا گیا کہ انمول بشنوئی جوکہ نئی دہلی جیل میں قید ہیں، اُنہوں نے جیل سے فون کال کے ذریعے شوٹر وکی گپتا اور ساگر پال سے 9 منٹ تک تقریر کی۔
1735 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ کے مطابق انمول بشنوئی نے شوٹرز سے کہا کہ وہ سلمان خان کی رہائش گاہ پر حملے کا کام اچھی طرح سے کریں، یہ کام مکمل ہونے کے بعد، آپ لوگ تاریخ لکھیں گے۔
چارج شیٹ میں بتایا گیا کہ انمول بشنوئی نے یہ کہہ کر وکی گپتا اور ساگر پال کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ یہ حملہ کرکے "مذہبی کام" کریں گے۔
انمول بشنوئی نے شوٹرز سے یہ بھی کہا کہ یہ کام کرتے وقت بالکل بھی گھبرائیں نہیں، اس کام کو کرنے کا مطلب معاشرے میں تبدیلی لانا ہے۔
مزید پڑھیں: سلمان خان فائرنگ کیس میں اہم پیش رفت، گینگسٹر اور شوٹر کی آڈیو کال برآمد
اُنہوں نے شوٹر وکی گپتا اور ساگر پال کو یہ بھی بتایا کہ بشنوئی گینگ کا ایک خاص انداز ہے کہ جب بھی ہم کوئی کام کرنے جاتے ہیں تو پستول کا میگزین خالی کر دیتے ہیں لہٰذا آپ نے بھی سلمان خان کی رہائش گاہ پر میگزین خالی کرنا ہے۔
چارج شیٹ کے مطابق انمول بشنوئی نے شوٹرز سے کہا کہ وہ حملے کے وقت بےخوف نظر آنے کے لیے ہیلمٹ نہ پہنیں اور سگریٹ نہ پیئیں، اور اس طرح سے فائرنگ کرنی ہے کہ سلمان خان خوفزدہ ہوجائیں۔
ممبئی پولیس کے مطابق سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ سے قبل انمول بشنوئی وکی گپتا اور ساگر پال کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے جبکہ اس حملے میں ملوث وکی گپتا، ساگر پال، سونو کمار بشنوئی، محمد رفیق چوہدری اور ہرپال سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ فی الحال عدالتی حراست میں ہیں۔
مزید پڑھیں: لارنس بشنوئی مجھے اور میرے خاندان کو ختم کرنا چاہتا ہے، سلمان خان
واضح رہے کہ 14 اپریل کی صبح 5 بجے ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے تین راؤنڈز فائرنگ کیے تھے اور پھر دونوں افراد فرار ہوگئے تھے۔
بعدازاں، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا، دورانِ تفتیش معلوم ہوا تھا کہ فائرنگ کے پیچھے گینگسٹر لارنس بشنوئی کا ہاتھ ہے۔
ملزمان نے پولیس کو بتایا تھا کہ لارنس بشنوئی نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے لیے 4 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔