خیبرپختونخوا حکومت کا آئی ڈی پیز کیلئے 500 پولیس اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ

آئی ڈی پی ہمارے مہمان ہیں ان کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی اور انہیں تنگ کرنا ناقابل معافی جرم ہوگا،پرویز خٹک

متاثرین کو راشن سمیت کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دیں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کی سکیورٹی کے لئے 500 پولیس اہلکار بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کو راشن سمیت کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دیں گے جبکہ متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل بھی کل سے دوبارہ شروع کیا جائے گا جس کے تحت ہنگامی بنیادوں پر رجسٹریشن مکمل کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ آئی ڈی پی ہمارے مہمان ہیں ان کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی اور انہیں تنگ کرنا ناقابل معافی جرم ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونوخوا کا کہنا تھا کہ متاثرین کی دیکھ بھال اور سیکیورٹی کے لئے پولیس میں 500 اہلکار بھی بھرتی کیے جائیں گے۔
Load Next Story