قوم دہشتگردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے وزیر داخلہ

فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنایا، محسن نقوی


ویب ڈیسک July 26, 2024
سیکورٹی فورسز کی جرات اور صلاحیتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیرداخلہ:فوٹو:فائل

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہوشاب میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ ہمیشہ کی طرح الرٹ رہتے ہوئے دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں