ایف آئی اے سائبرکرائم کی کارروائی  آن لائن مالی فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم نے شہریوں کے بینک اکاؤنٹ ہیک کر کے لاکھوں روپے ٹرانسفر کیے، ترجمان ایف آئی اے


ویب ڈیسک July 26, 2024
ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں:فوٹو:فائل

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت اسامہ اقبال کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس ہیک کر کے لاکھوں روپے ٹرانسفر کئے اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 12 لاکھ روپے سے زائد کی رقم فراڈ کے ذریعے ہتھیائی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم خود کو اسٹیٹ بینک کا ملازم ظاہر کر کے دھوکہ دہی کی وارداتیں کرتا تھا۔ ملزم اسٹیٹ بینک کا ملازم بن کر اکاؤنٹس کی معلومات حاصل کرتا اور بعد ازاں دہوکہ دہی سے رقم ٹرانسفر کرتا تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں