موجودہ صورتحال کا سب سے بڑا ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہے بیرسٹر سیف
جمہوریت کے قاتل چیف الیکشن کمشنر کو اپنے تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔ مشیر اطلاعات کے پی
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے الزام لگایا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کا سب سے بڑا ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہے۔
جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ فیصلے پر عمل درآمد پر لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں، سپریم کورٹ نے واضح لکھا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر جعلی حکومت سے ہدایات لے رہے ہیں، جمہوریت کے قاتل چیف الیکشن کمشنر کو اپنے تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وقت پر انتخابات نہ کرانا، بلے کا نشان چھیننا، پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ اور مخصوص نشستوں سے محروم کرنا چیف الیکشن کمشنر کی کارستانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ واضح ہے کہ چیف الیکشن کمشنر بغض اور تعصب کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے خلاف غیر آئینی اقدامات کر رہے تھے، چیف الیکشن کمشنر اور ان کا ساتھ دینے والوں کو فوراً اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہونا چاہیے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور مینڈیٹ چور سرکار کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے۔