اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا دھرنا مختلف مقامات پر 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات

مظاہرین کو کسی صورت ریڈ زون میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا، پولیس حکام


ویب ڈیسک July 26, 2024
شہر کے داخلی راستے جزوی طور پر بند کردئیے گئے ہیں، پولیس:فوٹو:فائل

جماعت اسلامی کی دھرنے کی کال کے بعد اسلام آباد کے مختلف مقامات پر 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے۔

وفاقی پولیس کے سینئر افسر نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مظاہرین کو کسی صورت ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ فیض آباد فلائی اوور اور اسلام آباد چوک سمیت تمام داخلی راستوں پر نفری لگا دی گئی ہے جبکہ ریڈ زون جانے والے اینٹری پوائنٹس پر بھی بھاری نفری تعینات ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ترنول ، بھارہ کہو،سہالہ میں ٹی چوک ،ایکسپریس وے پرپولیس نفری لگادی۔ دھرنا یا احتجاج کی کال کے بعد ابھی تک کوئی گرفتاریاں نہیں کی گئی ہے۔ ریڈ زون کو سیل کرنے کے لیے کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں اور شہر کے داخلی راستے جزوی طور پر بند کر دئیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |