سونے کی قیمت میں فی تولہ 1000 روپے کا اضافہ
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد سونے کی قیمت 2373 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 1000 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2,51,500 روپے ہوگئی۔
جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 858 روپے کے اضافے سے 215621 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2860 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2451.98 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔