اسلام آباد قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کے قبضے سے جرم میں استعمال ہونے والے موبائل فون اور دیگر ڈیوائسز برآمد


ویب ڈیسک July 26, 2024
فوٹو : ایف آئی اے

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم حاصل محمد کو چھاپہ مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا جس کے پاس متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر تھیں۔

ملزم مذکورہ تصاویر کی بنا پر متاثرہ خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث رہا جبکہ ملزم کے قبضے سے جرم میں استعمال ہونے والے موبائل فون اور دیگر ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں۔

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں