برطانوی صحافی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی

عمران خان کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے، پاکستانی ادارے غربت کے خاتمے کے لیے کام کریں، میڈیا سے گفتگو

(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئے برطانوی صحافی چارلس گلاس کو ملنے کی اجازت نہیں ملی۔

جیل حکام کی جانب سے انکار سننے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے برطانی صحافی نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کے دوست کی حیثیت سے اڈیالہ جیل آیا تھا، میں سمجھتا ہوں عمران خان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں ہونا چاہیے میں امید کرتا ہوں کہ عمران خان جلد جیل سے رہا ہوں گے۔


انہوں ںے کہا کہ عمران خان سخت جیل کاٹ رہے ہیں، وہ اپنی برکس میں سورج نہیں دیکھ سکتے، عمران خان اپنے خاندان اور دوستوں سے ملاقات نہیں کرسکتے، وہ ایک مشکل انسان ہے، جیل میں کتابیں پڑھ رہا ہے اور عبادت کررہا ہے، عمران خان جیل میں خود کو پاکستان میں ہونے والے ''ڈرامے'' کے لیے تیار کررہا ہے۔

برطانوی صحافی نے مزید کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ عمران خان کے مذاکرات کہاں ہورہے ہیں؟ پاکستان اداروں کو چاہیے کہ ملک میں بھوک اور غربت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
Load Next Story