عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا وزیرآئی ٹی
عظمیٰ بخاری کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کا پیچھا کریں گے اور ویڈیو وائرل کرنے والوں کو ڈھونڈ نکالیں گے،شزہ فاطمہ
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی ڈی فیک ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کریں گے۔
وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے مسلم لیگی خواتین رہنماوٴں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ بخاری کی جعلی تصاویر لگا کر ویڈیو وائرل کی گئی، عظمیٰ بخاری کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کا پیچھا کریں گے اور ویڈیو وائرل کرنے والوں کو ڈھونڈ نکالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ، جنہوں نے جعلی تصاویر اور ویڈیو لگا کر عظمیٰ بخاری کی تذلیل کی ، جعلی ویڈیو وائرل کرنے والوں کو بھی قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، منفی پروپیگنڈا کرنے والے تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا۔
شزہ فاطمہ کا کہنا تھا ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا ، ایک سیاسی جماعت کا پروپیگنڈا اورسیاسی تربیت اس میں شامل ہے ، سیاسی رہنما قوموں کی تربیت کرتے ہیں ، عظمیٰ بخاری کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
وزیر مملکت آئی ٹی کا مزید کہنا تھا کہ اس کی اجازت بھی نہیں دیں گے کہ سوشل میڈیا پر جو منہ میں آئے کہہ دیا جائے، ایک سیاسی جماعت اسلام کا نام لے کر مذموم مقاصد پر عمل پیرا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن شائستہ پرویز ملک نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سیاست میں خواتین کے خلاف پروپیگنڈا کسی کو ذیب نہیں دیتا، پروپیگنڈے کا شکار خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں ، خواتین کے خلاف ایسے سیاسی ہتھکنڈے استعمال نہیں ہونے چاہیئں۔