برے لوگوں کو زندگی سے نکالنے میں بالکل ڈرنا نہیں چاہئے پرینیتی چوپڑا

دوسروں کو متاثر کرنے کیلئے جینا چھوڑ دیں اور دنیا کیا سوچے گی اس کی پروا نہ کریں، اداکارہ

پرینیتی چوپڑا نے سال 2023 میں راگھو چڈھا سے شادی کی ہے : فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ ہمیں برے لوگوں کو زندگی سے باہر نکالنے میں بالکل ڈرنا نہیں چاہئے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں کشتی میں سفر کے دوران گہری سوچ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

پرینیتی چوپڑا نے لکھا کہ غیر اہم لوگوں پر توجہ دینے کیلئے زندگی بہت تھوڑی ہے اور ہمیں اپنے ہم خیال لوگ تلاش کرنے چاہئیں۔








View this post on Instagram


A post shared by @parineetichopra






انہوں نے لکھا کہ دوسروں کو متاثر کرنے کیلئے جینا چھوڑ دیں اور دنیا کیا سوچے گی اس کی پروا نہ کریں بلکہ اپنی پسند سے زندگی گزاریں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ اپنی زندگی کا ایک لمحہ بھی ضائع نہ کریں اور اگر آپ نے اپنی پسند سے زندگی نہ گزاری تو بعد میں بہت پچھتاوا ہوگا۔
Load Next Story