مشروب ساز کمپنی کے مالک کی بازیابی کیلئے درخواست وزارت داخلہ آئی جی سندھ کو نوٹس

مغوی ذوالفقار احمد کی اہلیہ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے


ناصر بٹ July 26, 2024
ذوالفقار احمد کو کراچی میں ماڑی پور سے اغوا کیا گیا ہے—فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے مقامی مشروب ساز کمپنی کےمالک ذوالفقار احمد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ، محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ او دیگر کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں مقامی مشروب ساز کمپنی کے مالک ذوالفقار احمد کی بازیابی کے ان کی اہلیہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ 23 جولائی کو ذوالفقار احمد کلفٹن آفس سے اپنے دوست قیصر کے ساتھ میٹنگ کے بعد نکلے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آگرہ تاج ماڑی پور سے 8 افراد نے ڈبل کیبن گاڑی میں روک کر ذوالفقار احمد اور قیصر کو اپنے ساتھ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: مشروب ساز کمپنی کے مغوی مالک کا تاحال سراغ نہ مل سکا

وکیل نے کہا کہ اغوا کاروں نے تھوڑا دور جا کر قیصر کو چھوڑ دیا اور قیصر نے ذوالفقار احمد کے گھر والوں کو تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار احمد کا تاحال کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل کے بعد وفاقی وزارت داخلہ، محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 30 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔