کراچی میں اگلے دو روز موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات
کراچی میں جمعے کو موسم جزوی ابرآلود رہا اور درجہ حرارت 34.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر کا مطلع اتوار تک جزوی ابرآلود رہنے اور ہلکی بارش، بونداباندی اور پھوار پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ جمعے کو شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہا، صبح کے وقت چند ایک علاقوں میں بونداباندی بھی ہوئی۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اتوار تک کراچی کا موسم گرم و مرطوب اور جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، 3 روزکے دوران ہلکی بارش، پھوار اور بونداباندی بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اتوار تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، اس دوران سمندر کی جنوب مغربی اور مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے، تاہم ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
جمعے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوامیں نمی کا تناسب 67 فیصد ریکارڈ ہوا۔