سائرہ یوسف نے لوگوں کو پریشانی سے بچنے کا نسخہ بتادیا

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی نوریج کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جسے مداح بہت پسند کررہے ہیں

فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف نے انسٹاگرام پر ایک معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک قول شیئر کیا جس میں لکھا ہے ''پریشان ہونے سے کل کے مسائل ختم نہیں ہوتے بلکہ اس سے آج کا سکون بھی ختم ہوجاتا ہے'۔




سائرہ یوسف نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی نوریج کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جسے مداح بہت پسند کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سائرہ یوسف اور شرمیلا فاروقی کا مظلوم فلسطینیوں سے منفرد اظہار یکجہتی

یاد رہے کہ سائرہ یوسف اداکار شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ ہیں اور دونوں کی ایک بیٹی نوریج ہے جس کی وہ مشترکہ پرورش کررہے ہیں۔
Load Next Story