دلیپ کمار کا پرتعیش اپارٹمنٹ ریکارڈ 172 کروڑ روپے میں فروخت

ایپکو انفراٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ نے ان اپارٹمنٹس کو خریدا ہے جس کا رقبہ 9527 اسکوائر فٹ ہے

فوٹو : ویب ڈیسک

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے لگژری اپارٹمنٹس 172 کروڑ کی ریکارڈ رقم میں فروخت ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کیلئے فروخت کیے گئے اپارٹمنٹس کا منصوبہ 2027 میں مکمل ہوگا۔


رپورٹس کے مطابق ایپکو انفراٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ نے ان اپارٹمنٹس کو خریدا ہے جس کا رقبہ 9527 اسکوائر فٹ ہے۔

پراپرٹی کیلئے نو کروڑ تیس لاکھ کی اسٹامپ ڈیوٹی دی گئی ہے جبکہ رجسٹریشن کی مد میں تیس ہزار روپے دیے گئے ہیں۔

پروجیکٹ کو 'دی لیجنڈ' کا نام دیا گیا ہے اور اس میں 2000 اسکوائر فٹ کا ایریا دلیپ کمار کی حیات و خدمات کے میوزیم کیلئے مختص کیا جائے گا۔
Load Next Story