برطانیہ میں پاکستانی نوجوانوں پر حملہ پولیس افسر کے خلاف مجرمانہ تحقیقات

انڈیپینڈنٹ آفس آف پولیس ایئرپورٹ پر پاکستانی نوجوانوں پر حملے کے معاملے پر تحقیقات کرے گا

پولیس نے پاکستانی نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا—فوٹو: فائل

برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نوجوانوں پر حملہ کرنے والے پولیس افسر کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نوجوانوں پر ایئرپورٹ میں حملے کے معاملے پر کارروائی آگے بڑھائی گئی ہے اور اس کے ذمہ دار پولیس افسر کے خلاف مجرمامہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوجوانوں پر حملے کی تحقیقات "انڈیپینڈنٹ آفس آف پولیس کنڈکٹ" کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مانچسٹر ایئرپورٹ پر برطانوی پولیس کا پاکستانی نژاد نوجوانوں پر تشدد


برطانوی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ تحقیقات مکمل ہونے پر معطل پولیس افسر کے خلاف کارروائی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب مانچیسٹر کے میئر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے پر پرسکون رہیں۔

خیال رہے کہ برطانوی پولیس نے 25 جولائی کو مانچسٹر ایئرپورٹ میں پاکستانی نژاد شہریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور اس کی ویڈیوز بھی سامنے آگئی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ واقعہ مانچسٹر ایئرپورٹ کے ٹرمینل ٹو پر پیش آیا جس میں قطر سے واپس آنے والی فیملی کے اراکین کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے ایک نوجوان کو پیچھے ہاتھ باندھ کر زمین پر لٹایا ہوا تھا تو اسی دوران مانچسٹر پولیس کے ایک اہلکار نے اُس کے سر پر لاتیں ماریں جبکہ متاثرہ نوجوان کے گرد دیگر مرد اور ایک خاتون اہلکار بھی موجود تھی۔
Load Next Story