عالیہ بھٹ کی بوبی دیول کے ساتھ جاسوسی تھرلر ’الفا‘ کے ایکشن مناظر کی شوٹنگ

شوٹنگ چار دن تک جاری رہے گی اور شوٹنگ کے مقام پر سخت سیکورٹی لگائی گئی ہے تاکہ مناظر کی ویڈیوز لیک نہ ہوں


ویب ڈیسک July 26, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

بالی وڈ اسٹار عالیہ بھٹ اداکار بوبی دیول کے ساتھ اپنی نئی جاسوسی تھرلر فلم 'الفا' کیلئے دہشت انگیز ایکشن مناظر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق یش راج جاسوسی یونیورس کی نئی فلم میں بوبی دیول ولن کا کردار ادا کررہے ہیں۔


ایکشن مناظر کی شوٹنگ کو نامور ہالی وڈ ڈائریکٹر کیسی اونیل ڈائریکشن دے رہے ہیں جو اس سے قبل ٹاپ گن : میورک، جوان اور جیک ریچر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔


میڈیا ذرائع کے مطابق ایکشن مناظر کی شوٹنگ چار دن تک جاری رہے گی اور شوٹنگ کے مقام پر سخت سیکورٹی لگائی گئی ہے تاکہ مناظر کی ویڈیوز لیک نہ ہوں۔


یہ بھی پڑھیں : عالیہ بھٹ کی نئی جاسوسی تھرلر فلم کا نام سامنے آگیا


فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ شاروری بھی شامل ہیں اور ان کی شوٹنگ بعد میں شروع ہوگی جبکہ انیل کپور دونوں اداکاراؤں کے مینٹور کا کردار ادا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں