جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرین کیخلاف حکومتی کریک ڈاؤن افسوسناک ہے جے یو آئی
معاملات مذاکرات سے حل کیے جائیں اور عوام کو گیس بجلی کے بل کم کر کے ریلیف دیا جائے، ترجمان جے یو آئی
جمعیت علما اسلام نے جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرین کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
جماعت اسلامی کے احتجاج پر حکومتی کریک ڈاؤن پر جمعیت علما اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ مہنگائی سے لوگ تنگ آ کر خود کشیاں کر رہے ہیں اور جمہوریت کی نام لیوا حکومت احتجاج کرنے والے سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں گرفتار کررہی ہے جو بہت افسوسناک عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہجگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرنے سے حالات مزید کشیدگی کی طرف جائیں گے، معاملات طاقت سے نہیں مذاکرات سے حل کئے جائیں اور مہنگائی سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجلی، گیس کے بل کم کئے جائیں۔
اسلم غوری نے مزید کہا کہ عوامی مسائل پر احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔