تحریک انصاف کا 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا پلان

5 اگست کو بانی چیئرمین کو قید میں ایک سال مکمل ہو جائے گا،اس موقع پرترنول کےمقام پربڑا جلسہ کیا جائے گا، پارٹی ذرائع


ویب ڈیسک July 26, 2024
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی منصوبہ بندی کرلی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق6 جولائی محرم الحرام سے پہلے منسوخ ہونے والا جلسہ اب 5 اگست کو کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 5 اگست کو بانی چیئرمین کو قید میں ایک سال مکمل ہو جائے گا، اس موقع پر اسلام آباد میں ترنول کے مقام پر بڑا جلسہ کیا جائے گا۔

جلسے کی قیادت وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کریں گے، جبکہ جلسے میں ملک بھر سے پی ٹی آئی کے کارکنان شریک ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں