صدر آصف زرداری سے بوہری برادری کے سربراہ کی ملاقات

بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے

صدر نے سماجی خدمات کے شعبے میں پاکستان کیلیے سیدنا مفضل کی خدمات کو سراہا ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

صدر آصف علی زرداری سے بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین نے ملاقات کی۔


ملاقات کے دوران صدر زرداری نے کہا کہ بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے،بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی معیشت اور کاروباری شعبے میں مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

بوہرہ کمیونٹی کی تعلیم ، صحت اور دِیگر شعبوں میں خدمات قابل تحسین ہیں، صدر مملکت نے سماجی خدمات کے شعبے میں پاکستان کیلیے سیدنا مفضل سیف الدین کی خدمات کو سراہا۔
Load Next Story