امریکی نائب صدر کمیلا ہیرس کا اسرائیل سے متعلق بیان توہین آمیز قرار

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی نائب صدر کمیلا ہیرس کے اسرائیل سے متعلق بیان کو توہین آمیز قرار دے دیا


ویب ڈیسک July 27, 2024
(فوٹو: فائل)

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی نائب صدر کمیلا ہیرس کے اسرائیل سے متعلق بیان کو توہین آمیز قرار دے دیا۔

فلوریڈا میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ(کمیلا ہیرس) بنیادی طور پر دائیں بازو سے تعلق رکھتی ہیں۔ سان فرانسسکو کو تباہ کر دیا۔ وہ واقعی تباہ کن ہیں، انہیں نہیں معلوم کے تعمیر کیسے کی جاتی ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ کمیلا ہیرس کا بیان توہین آمیز ہے۔ وہ نہیں جانتے کہ کوئی شخص جو یہودی ہے ان کو ووٹ کیوں دے گا۔

واضح رہے جمعرات کے روز اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر جو بائیدن اور ان کی نائب صدر کمیلا ہیرسکے درمیا ن وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی جس میں غزہ میں سیز فائر کے متعلق بات چیت پر تبادلہ خیال کیا گیاتھا۔

ملاقات کے بعد کمیلا ہیرس کا کہنا تھا کہ اب جنگ کو ختم کرنے کا وقت ہوگیا ہے۔ اسرائیل کو دفاع کا حق ہے لیکن یہ کس طرح کیا جاتا ہے یہ اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ غزہ میں شدید انسانی بحران کے متعلق فکر ہے اور اس متعلق وہ خاموش نہیں رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں