پریم چوپڑا کی سوانح حیات ’’پریم نام ہے میرا‘‘ پاکستان میں بھی آگئی

کتاب کی لانچنگ تقریب پاکستان میں بھی کرنا چاہتا تھا مصروفیت کے باعث ایسا نہیں ہوسکا، اداکار

کتاب کی لانچنگ تقریب پاکستان میں بھی کرنا چاہتا تھا مصروفیت کے باعث ایسا نہیں ہوسکا، اداکار فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے وراسٹائل ولن پریم چوپڑا کی سوانح حیات ''پریم نام ہے میرا'' پاکستان میں بھی آگئی ہے اور اس وقت معروف بک اسٹالز پر دستیاب ہے۔


جس میں انھوں نے اپنے آبائی شہر لاہور گوالمنڈی کا خصوصی طور پر ذکر کیا ہے ۔ان کی بائیو گرافی کو بیٹی رکھتا نندا نے لکھا ہے جس کی لانچنگ کی ایک بڑی تقریب ممبئی میں 13اپریل کوہوئی تھی، جس کے بعد دبئی میں بھی اس طرح کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پریم چوپڑا اپنی بیٹی رائٹر رکھتا نندا کے ساتھ خصوصی طور پر گئے تھے۔پریم چوپڑا نے ممبئی سے نمائندہ ایکسپریس کو بتایا کہ پاکستان میں بھی اس کی ایک لانچنگ تقریب کرنے کا ارادہ تھا مگر مصروفیت کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوسکا ۔

مگر اپنے پاکستانی پرستاروں کے لیے اس کتاب کو پاکستان میں ہی مل جائے جس کے لیے ہمارے پبلشرز ادارے نے ایک معروف پاکستانی پبلشرز ادارے کے ذریعے دستیابی کو ممکن بنایا ہے اوربہت اچھا رسپانس مل رہاہے۔ پریم چوپڑا نے کہا کہ یہ بائیو گرافی میرے ذاتی اور پروفیشنل زندگی کا احاطہ کر رہی ہے اس میں ایسے واقعات کا بھی ذکر کیا ہے جس کے بارے میں میرے دوست واحباب اور پرستار نہیں جانتے تھے ۔ پریم چوپڑا نے کہا کہ لاہور سے میری یادیں وابستہ ہیں جس کا بڑے اہتمام کے ساتھ اپنی سوانح حیات میں ذکر کیا ہے۔
Load Next Story