گلوبل ٹی20 بابر رضوان شاہین لیگ کیلئے دستیاب نہیں

بورڈ نے دو ٹوک انداز میں تینوں سینئیر کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکار کردیا


ویب ڈیسک July 27, 2024
بورڈ نے دو ٹوک انداز میں تینوں سینئیر کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکار کردیا (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کینیڈا کی گلوبل ٹی20 لیگ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گلوبل ٹی20 لیگ میں وینکوور نائٹس کی نمائندگی کرنے والے وائٹ بال کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دی، اسکے علاوہ شاہین آفریدی سمیت دیگر کرکٹرز کی درخواست کو بھی خارج کردیا گیا ہے۔

وینکوور نائٹس نے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی جگہ آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی خدمات حاصل کرلی ہیں جبکہ بابراعظم کی جگہ جنوبی افریقی کرکٹر ریزا ہینڈرکس فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔

مزید پڑھیں: "سمجھ نہیں آرہا ہے کہ بابراعظم کپتانی کی سیاست میں کیوں پھنس رہے ہیں"

وینکوور نائٹس اسکواڈ میں صرف پاکستانی کھلاڑی محمد عامر ہیں جنہوں نے ٹورنٹو نیشنلز کے خلاف ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کھیلا تھا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم، رضوان، شاہین سمیت دیگر کرکٹرز کو این او سی کیوں نہیں مل رہا؟

پی سی بی نے 2024-25 کے مصروف شیڈول کے دیکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد تینوں کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |