جس رات آیت الکرسی پڑھنا بھولا اُسی رات والد انتقال کرگئے تھے

سینیئر اداکار اپنے والدین اور پہلی بیٹی کے انتقال کو یاد کرکے رو پڑے


ویب ڈیسک July 27, 2024
محمود اسلم اپنی زندگی کے مشکل ترین اور تلخ دنوں کو یاد کیا : فوٹو : اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار محمود اسلم اپنے والدین اور پہلی بیٹی کے انتقال کو یاد کرکے رو پڑے۔

حال ہی میں محمود اسلم نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کے مشکل ترین اور تلخ دنوں کو یاد کیا۔

محمود اسلم نے کہا کہ میرے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش قبل از وقت ہوئی تھی، اُس وقت میری عُمر 24 برس تھی، جب اسپتال انتظامیہ نے مجھے میری مردہ بیٹی کفن میں لپیٹ کردی تو مجھے ایسا لگا تھا کہ میں دُنیا میں تنہا رہ گیا ہوں۔

سینیئر اداکار نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ میں اپنی بیٹی کے انتقال پر ٹوٹ گیا تھا کیونکہ وہ میری پہلی اولاد تھی جو بچ نہیں سکی۔

اُنہوں نے اپنے والدین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے سارے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہوں، اسی وجہ سے والدین کے بہت قریب تھا۔

محمود اسلم نے کہا کہ میں اپنے گھر کی بالائی منزل پر مقیم تھا جبکہ والدہ نچلی منزل پر رہتی تھیں، وہ میرے گھر آنے تک جاگتی رہتی تھیں اور مجھے دیکھنے کے بعد ہی سوتی تھیں۔

مزید پڑھیں: انسٹاگرام نے اداکاروں کا دماغ خراب کردیا ہے، محمود اسلم

اداکار نے کہا کہ ایک رات میری والدہ کی طبیعت بگڑ گئی تھی تو میرے علاوہ، خاندان کے سب لوگ والدہ کے پاس آگئے تھے لیکن میری والدہ کی نظریں میرے انتظار میں دروازیں پر تھیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں جیسے ہی والدہ کے کمرے میں داخل ہوا تو اُنہوں نے مجھے گلے سے لگایا اور اُس وقت مجھے لگا کہ جیسے کسی نے میرا دل نکال دیا۔

محمود اسلم نے والد کی محبت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد نے اپنی زندگی کا آخری وقت اسپتال کے بستر پر گزارا، میں روزانہ والد کے پاس جاکر آیت الکرسی پڑھ کر اُن پر پھونکتا تھا۔

اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک رات، میں آیت الکرسی پڑھنا بھول گیا تھا اور اُسی رات میرے والد انتقال کرگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |