امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بل پیش

بل میں روس سے اسلحہ خریدنے کی صورت میں بھارت پر پابندیاں عائد نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے


ویب ڈیسک July 27, 2024
بل میں بھارت سے اتحادیوں جیسا برتاؤ کرنے کو کہا گیا ہے:فوٹو:فائل

امریکی سینیٹ میں ریبپلکن پارٹی نے پاکستان اور چین کی مخالفت پر مبنی بل پیش کردیا۔

پاکستان اور چین مخالف بل ریبپلکن پارٹی کی سینیٹر سینیٹرمارکو روبیو نے پیش کیا۔ بھارت نواز بل میں کہا گیا ہے کہ اگرپاکستان کی بھارت کے خلاف کسی سرگرمی میں ملوث ہونے کے شواہد ملیں تو پاکستان کی امداد روک دی جائے اور اس سلسلے میں کانگریس کو آگاہ کیا جائے۔

بل میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا بھارت کے ساتھ اسرائیل، کوریا ، جاپان اور نیٹو اتحادیوں جیسا سلوک کرے۔ بل میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ بھارت کو پابندیوں کے حوالے سے سخت قانون سے محدود استثنیٰ دیا جائے۔ امریکی قانون کے مطابق روس سے ہتھیار خریدنے والے ممالک پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

امریکی سینیٹ میں بل کی منظوری کی صورت میں بھارت روس سے ہتھیاروں کی خریداری کر سکے گا۔ بھارتی فوج اب بھی روسی اسلحہ استعمال کررہی ہے اور امریکا نے بھارت پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں