سرون چاؤلہ کی پہلی بالی ووڈ فلم ’’ہیٹ اسٹوری ٹو‘‘ 18جولائی کو ریلیز ہوگی

وکرم بھٹ نے میرے اندر کی اداکارہ کو دیکھ کر ہی اپنی فلم میں کاسٹ کیا ان کے ساتھ کام کرنا میری خوش قسمتی ہے، اداکارہ


Cultural Reporter July 02, 2014
وکرم بھٹ نے میرے اندر کی اداکارہ کو دیکھ کر ہی اپنی فلم میں کاسٹ کیا ان کے ساتھ کام کرنا میری خوش قسمتی ہے، اداکارہ فوٹو : فائل

پروگرام '' کامیڈی سرکس کے سپراسٹارز'' کی میزبان اور اداکارہ سرون چاؤلہ کی پہلی بالی وڈ فلم ''ہیٹ اسٹوری ٹو'' 18 جولائی کو ریلیز ہورہی ہے جس کو وکرم بھٹ نے پروڈیوس کیا ہے جس میں وہ پہلی بار ایک ماڈرن لڑکی کے روپ جلوہ گر ہورہی ہیں۔

اداکارہ سرون چاؤلہ نے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریل ''کہیں تو ہوگا'' سے کیا تھا، اس کے بعد کسوٹی زندگی کی اور کاجل جیسے سوپ سیریل کیے ۔ڈانس رائیلٹی شو ''ایک کھلاڑی ایک حسینہ'' میں کرکٹر سری سانتھ کے ساتھ ڈانس پرفارم کیا ، اس دوران دونوں کے درمیان افیئر کی خبریں بھی منظر عام پر آئیں جس کی ان دونوں نے سختی سے تردید کی ۔سرون چاؤلہ کو سب سے زیادہ شہرت ''کامیڈی سرکس کے سپراسٹارز'' کی کمپیئرنگ کرنے سے ملی۔

2011ء میں ہی اداکار جمی شیرگل کے ساتھ پہلی پنجابی فلم ''دھرتی'' میں کام کیا، جس میں Debut بہترین اداکارہ کا پی ٹی سی پنجابی فلم ایوارڈ ملا۔ اداکارہ اس کے علاوہ ''ٹور متراں دی'' ، '' ساڈی لو اسٹوری'' ، '' سنگھ ورسز کور'' ، '' لکی دی ان لکی اسٹوری'' ا ور ''ڈسکو سنگھ'' جیسی پنجابی فلمیں کیں۔

سرون چاؤلہ نے پنجابی فلموں کے علاوہ تامل، تیلگو اور کناڈا فلمیں بھی کر رہی ہیں ۔ بالی وڈ میں ساجد خان کی فلم ''ہمت والا'' میں ایک آئٹم سانگ کیا جب کہ وکرم بھٹ نے 2012ء کی سپرہٹ فلم ''ہیٹ اسٹوری'' کے سیکوئل میں سرون چاؤلہ کو مرکزی کردار میں کاسٹ کرلیا ہے جس کی ان دنوں پبلسٹی زوروں کے ساتھ چلائی جارہی ہے۔

سرون چاؤلہ نے وکرم بھٹ کی اس فلم میں پہلی مرتبہ بولڈ ماڈرن اور گلیمرس لڑکی کے طور پر جلوہ گر ہورہی ہیں جس کی کہانی کا محور سرون چاؤلہ ہی ہیں ۔ سرون چاؤلہ کا اپنی اس فلم کے بارے میں کہنا ہے کہ وکرم بھٹ کے ساتھ کام کرنا میری خوش قسمتی ہے کیونکہ انھوں نے میرے اندر کی اداکارہ کو دیکھ کر ہی ''ہیٹ اسٹوری ٹو'' کے لیے میرا انتخاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس فلم میں اپنے کردار سے بہت مطمئن ہوں اور مجھے امید ہے کہ فلم بینوں کو میرا یہ دبنگ انداز پسند آئیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں