کراچی میں 29 اور 30 جولائی کو موسلادھاربارش کا امکان

طاقتورمون سون کا سلسلہ 28 جولائی کی رات سندھ میں داخل ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 27, 2024
طاقتورمون سون کا سلسلہ 28 جولائی کی رات سندھ میں داخل ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات

کراچی میں پیر اور منگل کو موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ طاقتور مون سون ہواؤں کا سلسلہ 28 جولائی کی رات سندھ میں داخل ہوسکتا ہے۔

29 اور 30 جولائی کے درمیان کراچی ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شہر قائد میں کچھ مقامات پر موسلادھاربارش بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 جولائی کی شام یا رات سے 30 جولائی تک دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں