دیہات میں پنجابی گانے آج بھی مقبول ہیں عارف لوہار

نئے گلوکاروں کا پنجابی کے بجائے اردو اور انگلش گانوں کو ترجیح دینا بدقسمتی ہے، گلوکار


INP July 02, 2014
نئے گلوکاروں کا پنجابی کے بجائے اردو اور انگلش گانوں کو ترجیح دینا بدقسمتی ہے، گلوکار فوٹو: فائل

گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ پنجابی گانے آج بھی مقبول ہیں مگر بدقسمتی سے نئے گلوکار اردو اور انگلش گانوں پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

ایک ملاقات کے دوران عارف لوہار نے کہا کہ دیہاتی علاقوں میں آج بھی لوگ سب سے زیادہ پنجابی گانے پسند کرتے ہیں کیونکہ پنجابی گانے بہت آسانی سے ہر کسی کی سمجھ میں آجاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پنجابی گلوکاری کا سلسلہ مزید آگے بڑھتا لیکن بدقسمتی سے آج کل نئے گلوکار اردو اور انگلش گانوں کوزیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں