دیہات میں پنجابی گانے آج بھی مقبول ہیں عارف لوہار
نئے گلوکاروں کا پنجابی کے بجائے اردو اور انگلش گانوں کو ترجیح دینا بدقسمتی ہے، گلوکار
گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ پنجابی گانے آج بھی مقبول ہیں مگر بدقسمتی سے نئے گلوکار اردو اور انگلش گانوں پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔
ایک ملاقات کے دوران عارف لوہار نے کہا کہ دیہاتی علاقوں میں آج بھی لوگ سب سے زیادہ پنجابی گانے پسند کرتے ہیں کیونکہ پنجابی گانے بہت آسانی سے ہر کسی کی سمجھ میں آجاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پنجابی گلوکاری کا سلسلہ مزید آگے بڑھتا لیکن بدقسمتی سے آج کل نئے گلوکار اردو اور انگلش گانوں کوزیادہ ترجیح دیتے ہیں۔