ویمنز ایشیاکپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد کپتان ندا ڈار کا بیان آگیا
گزشتہ روز میزبان سری لنکا نے پاکستان 3 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی
ویمنز ایشیاکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا بیان آگیا۔
گزشتہ روز میزبان سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا کہ میچ کو آخری گیند تک لے گئے تاہم بدقسمتی سے جیت حاصل نہ کرسکے، نوجوان کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اچھی کرکٹ کھیلی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فٹنس بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں فائٹنگ اسپرٹ دکھائی ہے۔
مزید پڑھیں: ویمن ایشیا کپ میں پاکستان کا سفر تمام، سری لنکا کی فائنل میں رسائی
واضح رہے کہ ویمنز ایشیاکپ کا فائنل بھارت اور سری لنکا کے درمیان کل دمبولا میں کھیلا جائے گا۔