جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل ایڈہاک جج تعینات

جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر معذرت کرلی تھی

جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر معذرت کرلی تھی

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج تعینات کردیا گیا۔


وزارت قانون نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایڈہاک ججز کو ایک سال کی مدت کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔

آج ہی جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ کے طور پر تعیناتی پر اپنی رضامندی ظاہر کردی تھی، کیونکہ اس سے پہلے وہ معذرت کرچکے تھے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: ‏جسٹس (ر) مظہر عالم نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی


ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ریٹائرڈ) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل کو ایک سال کے لیے ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔


واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری دونوں ایڈہاک ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دے چکے ہیں۔

Load Next Story