چہرے کے بجائے ایکسرے دکھانے والا تھری ڈی آئینہ تیار

یہ آئینہ نہ صرف انسانی جسم کا ایکسرے پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اس کی مدد سے ایم آر آئی بھی کیا جاسکتا ہے۔


Net News July 02, 2014
یہ آئینہ نہ صرف انسانی جسم کا ایکسرے پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اس کی مدد سے ایم آر آئی بھی کیا جاسکتا ہے۔ فوٹو : فائل

دنیامیں آئے دن نت نئے ڈیزائن اور اقسام کے آئینے بنائیت جاتے ہیں لیکن حال ہی میں فرانس میں ایک ایسا آئنہ بھی بنایا گیا ہے جو کسی کا چہرہ نہیں بلکی ایکسرے دکھائے گا۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی آف پیرس سے تعلق رکھنے والے ماہر سائنسدانوں نے ایک ایسا تھری ڈی آئینہ تیار کیا ہے جو انسانی جسم کے اندرونی اعضاء کی تصویر پیش کردیتا ہے۔ جی ہاں تھڑی ڈی ٹیکنالوجی کا حامل آئینہ فوری طور پرنہ صرف انسانی جسم کا ایکسرے پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اس کی مدد سے ایم آر آئی بھی کیا جاسکتا ہے۔

فرانسیسی سائنسدانوں کی اس حیرت انگیز تخلیق کوچند روز بعد کینیڈا میں ہونے والی کمپیوٹر ہیومن کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں